21 جولائی 2014 - 09:42
صہیونی جارحیت کے خلاف بیجیم میں مظاہرے

بیلجیم کے عوام نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی مخالفت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت بریسلز میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔مظاہرے میں شریک ایک شخص نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بحران کی اصل جڑ، سنہ انیس سو اڑتالیس میں فلسطین پر غاصبانہ قبضہ، کیا جانا ہے۔ بیلجیم کے ایک اور شخص نے مظاہرے میں شرکت کے بارے میں کہا کہ یہ مظاہرہ کسی کی اپیل پر نہیں کیا گیا ہے بلکہ بیلجیم کے عوام نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی مخالفت میں اپنے اخلاقی فریضے کی بنیاد پر یہ مظاہرہ کیا ہے اور صیہونی حکام کے قابل نفرت جرائم، کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔صیہونی فوجی فلسطینیوں کے رہائشی مکانات، اسپتالوں، مساجد، تعلیمی مراکز اور زرعی اراضی تک کو تباہ کررہے ہیں جس پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲